Saturday, April 20, 2024

ہمیں پیار ہے پاکستان سے ، کے نام سے یومِ دفاع و شہداء منایا جائے گا ، آئی ایس پی آر

ہمیں پیار ہے پاکستان سے ، کے نام سے یومِ دفاع و شہداء منایا جائے گا ، آئی ایس پی آر
August 28, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس بار ہمیں پیار ہے پاکستان سے ، کے نام سے یومِ دفاع و شہداء منایا جائے گا۔ یومِ دفاع و شہداء کے سلسلے میں آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کہا گیا کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے ، کے نام سے یومِ دفاع و شہداء منایا جائے گا، مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد کی جائے گی، ہر شہید کی تصویر پر شہادت کی تفصیل لکھی جائے گی۔  شاپنگ مال شہیدوں کی تصاویر سے سجائے جائیں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یومِ دفاع پر افواجِ پاکستان ہتھیاروں کی نمائش  کی جائے گی ۔ شہداءکی یاد ،غازیوں کی خدمات اور وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ہر چھاؤنی ،  تعلیمی اوردیگر اداروں میں خصوصی تقاریب منعقدہوں گی  ، ایوان ہائے صنعت و تجارت ، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی بھرپور تعاون کریں گی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے  پوری قوم سے بھرپورشمولیت کی درخواست  کی ہے ، اور کہاہے کہ آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداءکو یاد رکھیں، ہمارے شہداءنے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کیلئے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیروہیں ،شہداءکو سلام  ،ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔