Sunday, May 5, 2024

ہمیں مفادات کی جنگ میں جھونکا گیا !!! بلوچستان میں مزید 2فراری کمانڈروں نے اپنے 32ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

ہمیں مفادات کی جنگ میں جھونکا گیا !!! بلوچستان میں مزید 2فراری کمانڈروں نے اپنے 32ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
June 16, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان مین امن وامان کی جانب ایک اور پیش قدمی، سبی میں کالعدم تنظیم کے 2فراری کمانڈروں نے اپنے 32ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سبی میں قبائلی رہنما وڈیرہ علی مراد تالانی کی سربراہی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2فراری کمانڈروں کریمو تالانی اور اختیار تالانی نے اپنے 32دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مزاحمتی تحریک چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر فراری کمانڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ ہمیں مفادات کی جنگ میں جھونکا گیا تھا۔ نیوز کانفرنس کے دوران فرای کمانڈروں نے اپنے ہتھیار جمع کروائے اور مملکت خداداد پاکستان سے محبت اور وفاداری کا حلف لیا۔ ڈی آئی جی نصیر آباد محمد قمر نے اس موقع پر کہا کہ فراری کمانڈر وں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ واضح رہے کہ اب تک بلوچستان میں 7فراری کمانڈر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں جس میں صوبے کی سیاسی وقبائلی شخصیات کا اہم کردار سامنے آرہا ہے۔