Friday, May 3, 2024

ہمیں جان بوجھ کر فیل کیا گیا !!! کراچی میں میٹرک کے امتحان میں فیل ہونےوالے طلباءکا بورڈ آفس کے باہر مظاہرہ

ہمیں جان بوجھ کر فیل کیا گیا !!! کراچی میں میٹرک کے امتحان میں فیل ہونےوالے طلباءکا بورڈ آفس کے باہر مظاہرہ
August 3, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میںمیٹرک امتحانات میں فیل ہونے والے طلباءکی جانب سے بورڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں والدین بھی شریک ہوئے۔ طلباءنے الزام لگایا کہ انہیں جان بوجھ کر فیل کیا گیا اور امتحانی کاپی کی اسکروٹنی بھی نہیں کرائی جا رہی۔ دوسری جانب چیئرمین میٹرک بورڈکاموقف ہے کہ اسکول انتظامیہ نے آٹھ سو سے زائد طلباءوطالبات کے امتحانی نتائج جمع نہیں کرائے جو طلباءکے فیل ہونے کی وجہ بنا۔ انہوں نے بتایا کہ طلباءکامسئلہ حل کرنے کیلئے اسپیشل کاونٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی۔ اگر اسکول انتظامیہ نتائج فراہم کردے تو تین روز میں مسئلہ حل ہو جائےگا۔