Sunday, September 8, 2024

ہمیں بھارت سے تمام تعلقات منقطع کر دینے چاہئیں،فواد چودھری

ہمیں بھارت سے تمام تعلقات منقطع کر دینے چاہئیں،فواد چودھری
August 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت سے تمام تعلقات منقطع کر دینے چاہئیں ۔ بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے  کے معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی۔ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ درست ہے ہماری  معیشت بہت بہتر نہیں لیکن  معیشت دیکھ کر فیصلے نہیں ہوتے ، جنگیں عزت کیلئے لڑی جاتی ہیں ، ہمیں بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے چاہئیں ۔

کشمیر پر ہمیں اپنی پالیسی میں جوہری تبدیلی کرناہوگی ، مشاہد اللہ خان

فواد چودھری نے مزید کہا کہ کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دینا چاہئے ، جنگ ہوئی تو دنیا کے تمام ممالک اس کی حدت کو محسوس کرینگے۔ فواد چودھری نے کہا کہ بھارت ہم سے بات نہیں کرنا چاہتا ، ہمیں بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے چاہئیں ،لڑنے کی نوبت آئی تو پاکستان کا بچہ بچہ لڑے گا ،ہم جنگ اور امن کیلئے ہر لحظہ تیا رہیں ۔کل بھی کشمیریوں کےساتھ تھے ،آج بھی کشمیریوں کےساتھ ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کا  فیصلہ کشمیریوں کے لئے نیا شعلہ بنے گا، وہ اب  گھر میں نہیں بیٹھیں گے، اب یہ تحریک اتر پردیش ( یو پی ) تک جائے گی ۔ شیخ رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ تین سے چھ ماہ میں سرحدوں پر مودی کے ہندودت پروگرام پر جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں ، چین نے بھی لداخ سے متعلق فیصلہ قبول نہیں کیا ، جلد آرمی چیف کو چین جاتے دیکھ رہے ہیں ۔