Saturday, April 20, 2024

ہمیں بازیاب کرانے کیلئے پاک فوج کا آپریشن مثالی تھا ، کینیڈین شہری جوشوا

ہمیں بازیاب کرانے کیلئے پاک فوج کا آپریشن مثالی تھا ، کینیڈین شہری جوشوا
March 3, 2019
کینیڈا( 92 نیوز ) پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں دہشتگردوں کے قبضے سے بازیاب ہونے والے کینیڈین شہری جوشوا نے پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا میں بھی فوجی آپریشن دیکھے لیکن ہمیں بازیاب کرانے کیلئے پاک فوج کا آپریشن بے مثال تھا۔ وطن واپس پہنچنے کے بعد جوشوا نے کہا کہ پاکستانی دہشتگردی کےخاتمے کیلئے بہترین کوششیں کر رہے ہیں ۔اغوا کاروں نے شیر خوار بچی کو قتل کردیا تھا۔ ایئرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جوشوابوائلے نے بتایا کہ دوہزار بارہ سے وہ حقانی نیٹ ورک کی قید میں تھا ۔ اس دوران اس کی شیر خوار بیٹی کو قتل کیاگیا جبکہ بیوی کو زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔ جوشوا کا کہناتھا کہ ایک گارڈ کی جانب سے ان کی بیوی سے بداخلاقی کسی ایک شخص کی کارروائی نہیں تھی بلکہ اس گارڈ کو مقامی کپتان اور کمانڈر کی بھرپورحمایت حاصل تھی۔ جوشوانے حقانی نیٹ ورک کی اغوا کی کارروائی کو بے وقوفانہ کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ایک زائر کو اور اس کی حاملہ بیوی کو گرفتار کرنا حقانی نیٹ ورک کا پاگل پن تھا۔