Friday, April 26, 2024

ہمیں اچھا اور بڑا ہوٹل چاہیے !!! بھارتی کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش میں نخرے

ہمیں اچھا اور بڑا ہوٹل چاہیے !!! بھارتی کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش میں نخرے
June 18, 2015
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم نئی نویلی دلہن کی طرح ناز نخرے دکھانے لگی۔ بنگلہ دیش میں موجود بھارتی کرکٹروں نے میزبان بنگالی ہوٹل میں ٹھہرنے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ہوٹل تبدیل کیا جائے، ہمیں بڑا اور اچھا ہوٹل چاہیے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ ہوٹل کے آس پاس ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے وہ ہوٹل کے کمرے تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی انٹرنیشنل ٹیم نے میزبان ملک کے ہوٹل کے مقام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہو۔ تحفظات ظاہر کرنے کی وجہ سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پہلے ون ڈے کے بعد انہیں دوسرے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کو ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرانے کا مقصد ٹیموں کی نگرانی کرنا اور انہیں فول پروف سکیورٹی دینا ہے۔