Friday, May 10, 2024

ہمیں اپنی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان بنانا ہے ، وزیراعظم

ہمیں اپنی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان بنانا ہے ، وزیراعظم
August 25, 2021 ویب ڈیسک

شیخوپورہ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے ہمیں اپنی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان بنانا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ رکھ جھول میں پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب  میں کہا کہ ہمیں ملک کو سرسبز اور شاداب بنانا ہے۔ اسمارٹ جنگل میں سائنس کا بہترین استعمال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم زیرزمین پانی نیچے جانے اورپانی کی آلودگی پر بھی فکرمند نظر آئے اور بولے شہباز شریف بھی یہ مسئلہ حل نہیں کر سکے تھے۔

رکھ جھوک جنگل ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی  کا ایک اہم منصوبہ ہے جو چوبیس ہزار کنال اراضی پر محیط ہے۔