Sunday, September 8, 2024

ہمیشہ پارٹی مفادات کو ترجیح دی !!! سینیٹر مشاہداللہ وزارت سے مستعفی، وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا

ہمیشہ پارٹی مفادات کو ترجیح دی !!! سینیٹر مشاہداللہ وزارت سے مستعفی، وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا
August 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف سے سابق وزیر ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ نے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے متنازعہ بیان پر وضاحت دی اور وزارت سے استعفیٰ پیش کر دیا جسے وزیر اعظم نے منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں سابق وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے متنازعہ بیان پر وضاحت پیش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ مشاہد اللہ نے اپنے بیان پر حکومت کو پیش آنیوالی مشکلات کے ازالے کےلئے وزارت سے استعفیٰ پیش کیا جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا۔ وزیر اعظم صدر مملکت کو استعفیٰ منظور کرنے کی باقاعدہ سفارش کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشاہد اللہ خان نے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ وہ ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھیں گے اور ان کے بیان کی وجہ سے حکومت کو خفت اٹھانی پڑی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔