Friday, May 3, 2024

ہملٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا

ہملٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا
November 24, 2016

ہملٹن (92نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ہملٹن میں شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کو اس میچ کے لیے کپتان مصباح الحق کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ دومیچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کیویز سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے ہملٹن پہنچ چکی ہے۔

کپتان مصباح الحق ٹیم کے ہمراہ نہیں۔ وہ سسر کی وفات کے باعث پہلے ٹیسٹ کے بعد پاکستان آ گئے تھے تاہم اس دوران آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کی بنا پر انہیں ایک میچ کے لیے معطل بھی کر دیا۔

اس طرح دوسرے میچ میں اظہر علی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ ٹیم میں ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ شرجیل خان کو اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ وہاب ریاض کے باو¿لنگ اٹیک کا حصہ بننے کا بھی امکان ہے۔