Friday, April 26, 2024

ہملٹن ٹیسٹ:پہلے روز کے کھیل میں نیوزی لینڈ کے7وکٹوں پر 286رنز

ہملٹن ٹیسٹ:پہلے روز کے کھیل میں نیوزی لینڈ کے7وکٹوں پر 286رنز
December 9, 2017

ہملٹن (92 نیوز) پہلے روز کھیل کے اختتام پرنیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سات وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا لیے، کیویز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر جیت راہول 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹام لاٹھم 22،کپتان کین ولیمسن  نے 43 رنز بنائے،روز ٹیلر نے 16 جبکہ نکولس 13 رنز تک محدود رہے ،مچل سانٹنر نے 24 اور گرینڈ ہوم نے شاندار نصف سنچری اسکور کی ،ویسٹ انڈیز کیجانب سے گیبرئیل نے  تین ،کمنز نے دو جبکہ  روچ اور ریفر نےایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔