Friday, April 26, 2024

ہملٹن ٹیسٹ : کیویز 271 رنز پر آوٹ‘ پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

ہملٹن ٹیسٹ : کیویز 271 رنز پر آوٹ‘ پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی
November 26, 2016

ہملٹن (ویب ڈیسک) ہملٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سہیل خان کی نپی تلی باولنگ کی بدولت کیویز 271رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عمران خان نے تین شکار کئے۔ تفصیلات کے مطابق ہملٹن میں دوسرے روز پاکستانی باولرز نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑے ٹوٹل سے روکے رکھا۔ نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 271رنز بنا کر پویلین جا لوٹی۔ محمد عامر نے دو شکار کئے جبکہ اننگز کے سب سے کامیاب باولر سہیل خان رہے جنہوں نے چار کیویز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

عمران خان نے بیس اوورز میں 52رنز دے کر تین شکار کئے۔ وہاب ریاض نے اٹھارہ اوورز میں 57رنز دیے لیکن وکٹ ایک ہی حصے میں آئی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے آر جے راول سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ انہوں نے 55رنز بنائے جبکہ بے جی واٹلنگ 49رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ ٹیلر اور گرانڈ ہومے نے 37،37رنز جوڑے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر اکاون رنز بنا لیے ہیں۔ سمیع اسلم پانچ‘ کپتان اظہر علی ایک‘ یونس خان دو‘ اسدشفیق تیئس اور محمدرضوان صفر پر آﺅٹ ہوئے۔