Sunday, May 5, 2024

ہملٹن ٹیسٹ : بارش کے باعث پہلے روز 21 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا

ہملٹن ٹیسٹ : بارش کے باعث پہلے روز 21 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا
November 25, 2016

 ہملٹن (سپورٹس ڈٰیسک)ہملٹن ٹیسٹ کے پہلے بارش کے باعث صرف 21 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہو سکا نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں پر 77 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کےمطابق ہملٹن ٹیسٹ کا پہلاروز بارش کے نام رہا پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا کیوی اوپنر ٹام لیتھم کھاتہ کھولنے میں ناکام رہےکپتان کین ولیم سن 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے گرین کیپس کی جانب سے محمد عامر اور سہیل خان  نے ایک ، ایک کھلاڑی کا شکار کیا جیت راول 35 جبکہ روز ٹیلر 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ بارش کے باعث پہلے روز صرف 21 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔