Friday, April 26, 2024

ہمشیرہ کی عیادت کیلئے امریکا جانے والے شاہد خاقان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

ہمشیرہ کی عیادت کیلئے امریکا جانے والے شاہد خاقان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات
January 8, 2021

لندن (92 نیوز) ہمشیرہ کی عیادت کیلئے امریکا جانے والے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

شاہد خاقان میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر برس پڑے اور کہا پی ڈی ایم کا اتحاد مقاصد کی تکمیل تک قائم رہے گا۔ موجودہ حکومت کا ہر لمحہ ملک کیلئے بھاری ہے۔ جتنی جلدی جان چھوٹے اتنا ہی ملک کے مفاد میں ہو گا۔ انہوں نے کہا عمران خان کا مچھ کے غمزدہ افراد سے تعزیت کیلئے نہ جانا سمجھ سے باہر ہے۔ پاکستان کے مسائل کا واحد حل نئے الیکشن کے انعقاد میں ہے۔ گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے، سینٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات پر پاکستان کو سرحد بند کرکے ہر طرح کے تعلقات منقطع کر لینے چائیے تھے۔