Sunday, May 5, 2024

ہمسائیوں کو دھمکیاں دینے والے بھارت کے پاس موجود اسلحہ ناکارہ نکلا

ہمسائیوں کو دھمکیاں دینے والے بھارت کے پاس موجود اسلحہ ناکارہ نکلا
May 15, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) کبھی سرجیکل اسٹرائیک کے بڑے دعوے تو کبھی کلاؤڈ تھیوری کی بے پر کی اڑانا۔ ہمسائیوں کو دھمکیاں دینے والے بھارت کے پاس موجود اسلحہ ناکارہ نکلا۔ اپنی ہی فوج گولہ بارود چلانے سے ڈرنے لگی۔ بھارتی پردھان منتری کی بڑی بڑی بونگیاں ہوا ہوگئیں۔ بھارت کی فوج خود ہی کلاؤڈ تھیوری کا شکار ہوگئی۔ بھارتی فوج میں حادثات ایک معمول بن گئے۔ لڑاکا طیارے اڑتے تابوت بن گئے۔ ٹینکوں کے گولے اپنے چلانے والوں کو ہی نشانہ بنانے لگے۔ بھارتی فوج نے وزارت دفاع کو اس حوالے سے پندرہ صفحات کی رپورٹ بھی جمع کرادی ہے جس کے مطابق بھارتی فیکٹریوں میں تیار کردہ گولہ بارود ناقص اور گھٹیا ترین ہے جو پڑے پڑے سیاہ ہو جاتا ہے ۔ پانچ سال کے دوران ٹینکوں کے گولوں سے چالیس سے زائد حادثات پیش آئے جبکہ چالیس ایم ایم سے لے کر ایک سو پچپن ایم ایم تک کے گولے بھی ناقص ہیں جنہیں ارجن ٹینک اور بوفورز گنز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلحہ چلانے کے دوران حادثات پیش آ رہے ہیں ۔ ہلاکتیں اور فوجیوں کا زخمی ہونا معمول بن گیا ہے ۔اسی وجہ سے فوج کا اپنے اسلحے پر اعتماد بھی ختم ہو گیا ہے۔