Friday, April 26, 2024

ہمدرد فاؤنڈیشن کےزیراہتمام خصوصی بچوں کیلئے تقریب،بچوں کا خوب ہلہ گلہ

ہمدرد فاؤنڈیشن کےزیراہتمام خصوصی بچوں کیلئے تقریب،بچوں کا خوب ہلہ گلہ
January 10, 2017

 لاہور(92نیوز)ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں خصوصی بچوں کے لیے  تقریب ہوئی  جس میں بچوں کا  جوش و خروش دیدنی تھا اور انہوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق فاؤنٹین ہاؤس لاہور میں ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خصوصی بچوں کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بچوں نے تقاریر پیش کیں جبکہ بڑے شوق سے فیس پر پینٹنگ بھی کروائیں ،خصوصی بچوں نے ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد بھی سمیٹی۔ رنگا رنگ تقریب میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاویداقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کی صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کے لیے ایسی تقاریب کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ تقریب میں شرکت کے بعد خصوصی بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔