Friday, March 29, 2024

ہمت ، حوصلہ، محنت اور لگن یہ ہیں پاکستانی خواتین کی پہچان

ہمت ، حوصلہ، محنت اور لگن یہ ہیں پاکستانی خواتین کی پہچان
March 8, 2017
لاہور(92نیوز)پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں  اپنے اپنے شعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے والی خواتین معاشرے  کی ترقی کےلئے کوشاں ہیں ۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ایسی ہی با ہمت اور روشن مثال خواتین کو مدعو کیا ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی خواتین کا کوئی جواب نہیں ہمت ، حوصلہ، محنت اور لگن یہ ہیں پاکستانی خواتین کی پہچان میدان کوئی بھی ۔۔ شعبہ جیسا بھی ہو۔۔۔ خواتین اپنے اپنے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ایسی ہی خواتین کو اسٹوڈیوز میں مدعو کیا ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے والی صائمہ شہزاد نے کہا کہ پاکستانی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں باہمت خواتین کو آگے آنا ہوگا۔ سماجی کارکن فاطمہ لودھی   نے کہا کہ  خواتین کی رنگت کے حوالے سے امتیازی سلوک  ختم کرنا ہوگا۔ شبانہ اختر پاکستان کانام روشن کرنے والے اولمپئن اتھلیٹ ہیں جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا ۔ انہوں نےکہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مشکل حالات میں گراں قدر خدمات دینے والی خواتین کو نائنٹی ٹو نیوز سلام پیش کرتا ہے ۔