Thursday, September 19, 2024

ہماچل پردیش کی حکومت کے بعد عام  آدمی پارٹی بھی پاکستان کے خلاف میدان میں آگئی

ہماچل پردیش کی حکومت کے بعد عام  آدمی پارٹی بھی پاکستان کے خلاف میدان میں آگئی
March 6, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)جوں جوں  ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا وقت قریب آرہا ہے پاک بھارت میچ  پر چھائے  خدشات کےبادل گہرےہوتے جا رہے ہیں ،ہماچل پردیش حکومت کےبعد  عام آدمی پارٹی نے بھی ورلڈ کپ کے اہم ترین معرکے کی مخالفت کر کے اپنی اصلیت دکھا دی۔ تفصیلات کےمطابق انڈیا میں  پاک بھارت  میچ کی مخالفت میں شدت   آگئی  سیاستدان پاکستانی ٹیم کے خلاف نفرت پھیلانے لگے عام آدمی  پارٹی  بھی پاک بھارت میچ میں رکاوٹ بن گئی۔ عام آدمی پارٹی  ہماچل پردیش کے کنوینئر راجن ششانت  کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے  حوالے سے تماشا نہ بنائے۔ راجن ششانت نے کہا  کہ بھارت کو صرف دوست ممالک سے  ہی کرکٹ کھیلنا چاہیےبھارتی سیاستدانوں کے بیان سے ایک بار پھر ان کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔