Sunday, September 8, 2024

ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ، کم ازکم سات افراد ہلاک، متعدد زخمی

ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ، کم ازکم سات افراد ہلاک، متعدد زخمی
August 19, 2015
ہماچل پردیش (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم ازکم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ضلع کولو میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران مٹی کا تودہ منی کرن صاحب سکھ گوردوارے پر آگرا جس سے سات افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے سماجی کارکن اور یاتری تھے۔ ایک زخمی سماجی کارکن سکھ دیو نے کہا وہ یہاں یاتریوں کی سیوا کیلئے ایک رات پہلے ہی پہنچے تھے اور کچھ سماجی کام بھی کیا اور گوردوارے میں ٹھہرے ہوئے تھے کہ رات کے وقت مٹی کا ایک تودہ ان پر آ گرا۔ ریاستی وزیراعلیٰ ویر بہادر سنگھ نے اس واقعے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سات افراد ہلاک ہوئے ہیں اور سرکاری سطح پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال لایا گیا ہے۔