Friday, April 26, 2024

ہمارے چند قانون ساز ای سی ایل سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ عمران خان

ہمارے چند قانون ساز ای سی ایل سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ عمران خان
January 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سوال کیا کہ ہمارے چند قانون ساز ای سی ایل سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟۔ ای سی ایل کے معاملے پر وزیراعظم نے ناقدین پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ کپتان نے سوال اٹھایا کہ ہمارے چند  ای سی ایل سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ انہیں بیرون ملک جانے میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟۔ عمران خان نے کہا پاکستان سے پیار کرنے کے دعوے داروں کیلئے کرنے کو بہت ساکام باقی ہے، کچھ باہر جائے بغیر رہ نہیں سکتے، بعض نے اقامے اور رہائشی اجازت نامے لے رکھے ہیں۔ اس عجیب و غریب رسم کی وضاحت کر سکتا ہے؟۔