Saturday, May 18, 2024

ہمارے ملک میں ایلیٹ کی حکمرانی رہی، وزیراعظم عمران خان

ہمارے ملک میں ایلیٹ کی حکمرانی رہی، وزیراعظم عمران خان
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہمارے ملک میں ایلیٹ کی حکمرانی رہی۔

وزیراعظم نے میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ قرضہ اسکیم کے تحت گھروں کی چابیاں تقسیم کر دیں۔ تقریب سے خطاب میں کہا سابق حکمرانوں کو عام آدمی کے مسائل کی کوئی فکر نہیں تھی۔ چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا گیا عوام پیچھے رہ گئے۔ تنخواہ دار طبقہ اپنا ذاتی گھر نہیں خرید سکتا۔ تنخواہ دار طبقے کی مدد کیلئے پہلے کسی نے نہیں سوچا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی اپنے ملک میں گھر بنانے کی خواہش ہوتی ہے۔ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک کام کر کے پیسے جمع کرتے ہیں۔ بیرون ممالک میں تنخواہ دار طبقے کو بینک فنانس کرتے ہیں۔ مجھے یہ سوچ انگلینڈ میں رہ کر آئی۔ وہاں ہر تنخواہ دار کو مورگیج فنانس کی سہولت ملتی ہے۔

 انہوں نے کہا ہم نے سوچا کہ کس طرح غریب کو اپنا گھر دیا جائے۔ آج پہلی بار کم آمدنی والوں کو گھر بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ ملک میں گھروں کی تعمیر سے تعمیراتی انڈسٹری ترقی کر سکے گی۔ بدقسمتی سے لوگ افورڈ نہیں کر سکتے ، اسی لیے جگہ جگہ کچی آبادیاں بن جاتی ہے۔ جیسے جیسے اکانومی بڑھے گی ہم قرضوں پر سبسڈی بھی بڑھا دیں گے۔