Thursday, March 28, 2024

ہمارے معاشی تعاون سے خائف قوتیں یہ سب کررہی ہیں ، وزیرخارجہ

ہمارے معاشی تعاون سے خائف قوتیں یہ سب کررہی ہیں ، وزیرخارجہ
November 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاک چین دوستی پر بزدلانہ وار پر حکومت اور اپوزیشن یک زبان ہو گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہمارے معاشی تعاون اور خوشحالی سے خائف قوتیں یہ سب کررہی ہیں ۔ ملکر انکا مقابلہ کرینگے۔ شہبازشریف بولے دشمنوں کو پاک چین دوستی چبھتی ہے۔ کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو قوم اسکی آنکھیں نکال دے گی۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا سیکورٹی اداروں نے کراچی کو بڑی سازش سے بچا لیا۔ اسکی تہہ تک پہنچیں گے۔