Monday, September 16, 2024

پٹرول سستا کر دیا‘ کراچی میں امن تک رینجرز موجود رہے گی : وزیراعظم

پٹرول سستا کر دیا‘ کراچی میں امن تک رینجرز موجود رہے گی : وزیراعظم
January 30, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے پٹرول پانچ روپے سستا کرنے کی نوید سنا دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں جبکہ کراچی میں امن قائم کرنے تک رینجرز موجود رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی میں کمی آئی ہے اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بھی کمی کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام حالات میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ صنعتوں کا پہیہ چل رہا ہے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے جبکہ پاکستان کی پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کے معاملے میں پاکستان نے خود ثالثی کا کردار ادا کیا۔ دورے کا مقصد سعودی عرب ایران کشیدگی کو کم کرنا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں تہہ تک جائیں گے۔ وزیراعظم لاہور پہنچنے پر سابق ایم پی اے محسن لطیف کے والد جبکہ سابق ناظم لاہور کے والد کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔