Thursday, March 28, 2024

ہمارے دورِ حکومت میں بھارت سے مذاکرات کا پہلا ایجنڈا کشمیر تھا: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

ہمارے دورِ حکومت میں بھارت سے مذاکرات کا پہلا ایجنڈا کشمیر تھا: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
July 10, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں اپنی غریب عوام کے مسائل حل کرنے پر نوجہ دیں۔ ہمارے دورِ حکومت میں بھارت سے مذاکرات کا پہلا ایجنڈا کشمیر تھا۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ بھوٹان میں بھارت سے ہونے والے مذاکرات میں ممبئی حملوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا لیکن واضح کر دیا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان میں آئے دن ممبئی حملے ہوتے ہیں۔ ہمارے دورِ حکومت میں ہمسائیوں سے تعلقات انتہائی اچھے تھے۔ کسی بھی دو ممالک کے درمیان باہمی احترام کا رشتہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی دوبارہ تنظیم نو کی جا رہی ہے جس میں نئی ممبرشپ اور نیا منشور مرتب دیا جائے گا جس سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی چئیرمین کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ پارٹی سے کوئی ورکر کہیں نہیں جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک کی خاطر ہمارے دور میں بھی قربانیاں دیں اور اب بھی قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاک فوج سے احترام کا رشتہ ہے۔