Sunday, May 12, 2024

ہمارے اشاریے مسلسل دوسرے ہفتے قیمتوں میں کمی دکھا رہے ہیں، وزیراعظم

ہمارے اشاریے مسلسل دوسرے ہفتے قیمتوں میں کمی دکھا رہے ہیں، وزیراعظم
November 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ہمارے اشاریے مسلسل دوسرے ہفتے قیمتوں میں کمی دکھا رہے ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1327474994251767808?s=20 وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ اشاریے برصغیر کےدیگرممالک کی صور تحال کے برعکس ہیں، انشاء اللہ ہم افراط زر کو مزید قابو میں رکھیں گے۔ وزیر اعظم نے ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کی خوردہ افراط زر گزشتہ مہینے 6 سال کی بلند ترین سطح کو عبور کرنے کے بعد کم سے کم 3 ماہ مزید بلند رہ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلند قیمتیں بھارت کے سیکڑوں لاکھوں غریب لوگوں کے لئے پریشانی کا ایک خاصہ سبب ہیں، جو پہلے ہی کورونا وائرس وباء کی وجہ سے دب چکے ہیں اور اس معیشت پر اسکے اثرات جو رواں سال اپریل سے جون میں ریکارڈ 23.9 فیصد ہیں۔ بھارت میں پیاز کی قیمتوں میں چار گنا سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ گذشتہ تین ماہ کے دوران صیون کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔