Monday, September 16, 2024

ہمارے آنے سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا :نوازشریف

ہمارے آنے سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا :نوازشریف
April 14, 2017
جیکب آباد(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف نے جیکب آباد میں دھواں دھار خطاب کیا اور پیپلزپارٹی کو کھری کھری سنا ڈالی ۔ کہتے ہیں کہ سندھ حکومت ان بہن بھائیوں کا کچھ تو خیال کرتی ۔ جیکب آباد کی حالت بہت خراب ہے۔ وزیراعظم نے جیکب آباد کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کا جیکب آباد میں جلسے سے پرجوش خطاب ۔تقریر کے آغاز میں ہی سندھ حکومت پر چڑھ دوڑے  کہا سندھ حکومت نے مایوس کیا حکومت کچھ تو ان بھائی بہنوں کا خیال کرتی۔ وزیراعظم نے کہا اب نعروں سے ووٹ نہیں ملیں گےانہوں نے جیکب آباد کے عوام کو جلد حالات بدلنے کا یقین بھی دلایا۔ وزیراعظم نوازشریف نے جیکب آباد کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے اورترقیاتی منصوبوں کےلئے سو کروڑ روپے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کراچی کو بھی نہ بھولے .کچرے اور دھول کا ذکر بھی خوب کیا اور کہا کراچی کا امن واپس لائیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے انہوں نے ملک کا امن ٹھیک کیا اُن کے آنے سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا کراچی کا امن بحال کریں گے۔