Friday, April 26, 2024

ہماری کہکشاں میں زمین جیسے ایک ارب سیارے موجود ہیں: ماہرین فلکیات

ہماری کہکشاں میں زمین جیسے ایک ارب سیارے موجود ہیں: ماہرین فلکیات
October 26, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ زمین جیسے سیاروں کی طرح کے ممکنہ 92 فیصد سیاروں کا وجود میں آنا باقی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ستارے پیدا ہونے کا عمل سست ضرور ہوا ہے تاہم ہیلئم اور ہائیڈروجن کی کافی مقدار باقی ہے جس سے یہ بات یقینی ہے کہ طویل مدت تک ستارے اور سیارے بننے کا سلسلہ جاری رہےگا۔ ماہرین فلکیات نے دس ارب سال پیچھے ماضی کے منظرنامے پر نگاہ ڈالنے کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ ہمارا نظام شمسی چار اعشاریہ چھ ارب برس قدیم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خلا میں ابھی ہیلئم اور ہائیڈروجن گیس کی کافی مقدار موجود ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ستارے اور سیارے بننے کا سلسلہ ابھی طویل مدت تک جاری رہے گا۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ وقت کا عنصر نئے ستاروں اور سیاروں کے بننے کے لیے سازگار ہے اور کائنات کا آخری ستارہ آج سے 100 ٹریلین سال بعد اپنا وجود کھو دے گا۔ سائنسدانوں کے خیال میں ہماری ملکی وے کہکشاں میں زمین جیسے ایک ارب سیارے موجود ہیں۔