Tuesday, May 7, 2024

ہماری کچھ نشستیں زبردستی تحریک انصاف کو دلوائی گئیں ، فاروق ستار

ہماری کچھ نشستیں زبردستی تحریک انصاف کو دلوائی گئیں ، فاروق ستار
August 27, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار دبئی سے واپس آ گئے اور  گورنر ہاوس میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا ، فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہماری کچھ نشستیں زبردستی تحریک انصاف کو دلوائی گئیں، دھاندلی ہوئی ہے، جیسے بھی ہوئی، جس نے بھی کی ۔ ایک طرف تو ایم کیو ایم پاکستان  وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے دوسری جانب دھاندلی کا رونا بھی رو رہی ہے ، فاروق ستار دبئی سے واپس وطن پہنچے اور انکھا بیان داغ کر سب کو حیران کر دیا ، فاروق ستارکاکہنا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، جیسے بھی ہوئی، جس نے بھی کی  مگر ہم جمہوری طور پر لڑیں گے ۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ کراچی اور ملک کی خاطر ایک ساتھ چلیں گے۔