Friday, April 26, 2024

ہماری پالیسی ہے ایکسپورٹ، ایکسپورٹ اور ایکسپورٹ، عبدالرزاق

ہماری پالیسی ہے ایکسپورٹ، ایکسپورٹ اور ایکسپورٹ، عبدالرزاق
August 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر تجارت عبدالرزاق کا کہنا ہے، ہماری پالیسی ہے ایکسپورٹ، ایکسپورٹ اور ایکسپورٹ، جولائی میں دو اعشاریہ تین ارب ڈالر کی ایکسپورٹس ہوئیں جو ریکارڈ ہے۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ، گزشتہ مالی سال میں برآمدات میں اضافہ ہوا، جون میں دو اعشاریہ سات ارب ڈالر کی ریکارڈ ایکسپورٹس کیں، بیرونی سرمایہ کاروں کو سمجھ آگئی موجودہ حکومت کی پالیسی میک ان پاکستان ہے۔

اُنہوں نے کہا، گزشتہ سال جولائی کے دو ارب ڈالر کی نسبت رواں سال جولائی میں برآمدات دو ارب 35 کروڑ ڈالر رہیں، جولائی میں 2.3 ارب ڈالر ایکسپورٹ ہوئیں جو ریکارڈ ہے۔ جون کے ماہ میں 2.7 ارب ڈالر کی ریکارڈ ایکسپورٹ کی۔ ایکسپورٹرز کو سبسڈائزڈ ریٹ پر بجلی دے رہے ہیں۔

مشیر تجارت نے کہا، سب سے زیادہ آئی ٹی سیکٹرکی ایکسپورٹ میں 47 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں پہلی دفعہ آئی ٹی سیکٹر کی ایکسپورٹ2 بلین ڈالر کی حد عبور کرگئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، گڈز کی ایکسپورٹ کو 25.3 سے بڑھا کر 31.2 پر لے جانے کا فیصلہ ہوا ہے، سروسز کی ایکسپورٹ کو 6 بلین سے بڑھا کر 7.5 بلین پر لے کر جائیں گے۔ کل ایکسپورٹ 31.6 سے بڑھ کر 38.7 بلین ہوجائے گی۔ رواں سال ایکسپورٹ کا ٹارگٹ 38.7 بلین رکھا گیا ہے۔

عبدالرزاق داؤد بولے کہ، کوویڈ کے حالات ٹھیک رہے تو ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 21 سے 22 بلین ہوسکتی ہے۔ اگرحالات بہتر رہے تو ایکسپورٹ 40 بلین تک بھی جاسکتی ہے۔

اُنہوں نے کہا، پاکستان موٹرسائیکلوں کی ایکسپورٹ کی طرف بھی جا رہا ہے، 10 ہزارموٹرسائیکلوں کی ایکسپورٹ کے آرڈر آچکے ہیں، عامراللہ والا نے موبائل کی لوکل مینوفیکچرنگ شروع کردی ہے۔ موبائل مینوفیکچرنگ کی فیکٹری لگائی جاچکی ہے۔ موبائل کی امپورٹ کم ہورہی ہے اور مقامی طور پر موبائل زیادہ بن رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ، آنے والے سالوں میں ہماری ایکسپورٹ کا دارومدار صرف ٹیکسٹائل پر نہیں رہے گا، اگلے سال کی ایکسپورٹ کا کل ٹارگٹ 38 سے 40 بلین ڈالر کے درمیان ہے۔ ایکسپورٹ کے اضافے میں تسلسل لائیں گے، چاہتے ہیں پاکستان میں ایکسپورٹ کلچر آجائے۔