Monday, May 13, 2024

ہماری پارٹی میں آ جائیں !!! نون لیگ اور تحریک انصاف کے ریاض الحق جج سے رابطے

ہماری پارٹی میں آ جائیں !!! نون لیگ اور تحریک انصاف کے ریاض الحق جج سے رابطے
November 3, 2015
اوکاڑہ (92نیوز) اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 144 سے آزاد حیثیت سے منتخب رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا اور چودھری سرور نے ان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی انہیں ناشتے کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج سے تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور نے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر ریاض الحق نے کہا ہے کہ وہ ساتھیوں سے مشورے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ اس ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی فوری طور پر ریاض الحق جج سے رابطہ کیا اور انہیں آج ناشتے کی دعوت دے دی۔ ریاض الحق جج ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار علی عارف حسین کو ہرا کر آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے تھے جس پر عمران خان نے انہیں جیتنے پر مبارکباد دی تھی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی انہیں مبارکباد دی تھی۔ اس بار بھی پی ٹی آئی کے رابطے کے بعد شہباز شریف کی طرف سے رابطہ ہوا ہے۔