Saturday, May 4, 2024

ہماری ٹیم میں وہی رہے گا جو کام کرے گا ، صمصام بخاری

ہماری ٹیم میں وہی رہے گا جو کام کرے گا ، صمصام بخاری
March 28, 2019

 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات صمصام علی بخاری نے کہا وزرا اوربیوروکریسی عوامی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کر دیں، ہماری ٹیم میں وہی رہے گا جو کام کرے گا۔

 صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصمام علی بخاری نے گرین اینڈ کلین پاکستان کے سلسلے میں الحمرا کے افسران کے ہمراہ الحمرا برنی گارڈن میں پودا لگایا۔

 اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں صمصام بخاری نے کہا وزراء کام کر رہے ہیں، میڈیا کا تعاون چاہئے۔

 سید صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اسپتالوں اور سکولوں  کے دورے کر کے اصلاح احوال کے لئے پوری طرح متحرک ہیں۔ ایل ڈی اے کا وزٹ کیا اور خوشی ہوئی وہاں لوگ خوش نظر آئے۔

 صمصمام علی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اچھے کام کرتے رہیں گے، پنجاب حکومت کے اچھے کام عوام کے سامنے لائیں گے۔