Thursday, May 9, 2024

ہماری نظریں اب لاہور جلسہ پر مرکوز، لائحہ عمل 8 دسمبر کو طے کرینگے، فضل الرحمٰن

ہماری نظریں اب لاہور جلسہ پر مرکوز، لائحہ عمل 8 دسمبر کو طے کرینگے، فضل الرحمٰن
December 1, 2020

قائد پی ڈی ایم فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملتان میں گودام میں آگ لگنے سے یقیناً نقصان ہوا ہے، معلومات لے رہے ہیں، تفصیلات سامنے آئیں گی تو متاثرین کے ساتھ تعاون کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے فلسطین کو تسلیم کرانے اور اس کی آزادی کی بات کریں، ایک طرف ہم مودی کو کشمیر اور دوسری طرف یہودیوں کو فلسطین دے رہے ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ہیں، فلسطین کی کوئی بات نہیں کر رہا۔ پاکستان فسلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ محاذ پر حکومت ہے ہی نہیں، جہاں جی ڈی پی ساڑھے 5 فیصد تھا، اِن کی حکومت میں 0.4 فیصد پر چلا گیا، غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔