Thursday, May 2, 2024

ہماری محنت ملک کو جمہوری بنانے تک جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن

ہماری محنت  ملک کو  جمہوری  بنانے تک جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن
December 22, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے ہماری محنت ملک کو جمہوری بنانے تک جاری رہے گی۔

مولانا فضل الرحمن نے کارکنوں کے نام اہم پیغام میں کہا خیبر پختونخوا کے عوام، جماعتی ورکروں، عہدیداران اور تمام امیدواران کومبارکباد دیتا ہوں۔ آپ کی شب و روز محنت لگن اور ہمت نے ان ناجائز حکمرانوں کے قلعہ کی دیوار گرا دی ہے۔ انشاءاللہ آپ کی اور ہماری یہ محنت اس ناجائز حکمرانی کے قلعے کی آخری اینٹ کے نکالے جانے اور اس ملک کو واپس ایک اسلامی اور جمہوری ملک بنانے تک جاری رہے گی۔