Friday, April 19, 2024

ہماری دفاعی تیاریاں امن کو یقینی بنانے کیلئے ہیں ، آرمی چیف

ہماری دفاعی تیاریاں امن کو یقینی بنانے کیلئے ہیں ، آرمی چیف
July 28, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہماری دفاعی تیاریاں امن کو یقینی بنانے کیلئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔ الخالد ون ٹینک آرمڈ کور رجمنٹ کے سپرد کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت  کی۔ آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی کاوشوں اور صلاحیتوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا خود انحصاری کے حصول میں گراں قدر خدمات اور عالمی معیار کی دفاعی مصنوعات تیار کر رہا ہے۔ سپہ سالار نے کہا ہماری دفاعی تیاریاں امن کو یقینی بنانے کیلئے ہیں، اگر کسی نے جارحیت مسلط کی تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔  ہماری ، دفاعی تیاریاں ، امن ، یقینی ، آرمی چیف آرمی چیف نے کہا الخالد ون اس آرمڈ کور رجمنٹ کے سپرد کیا گیا جس نے دُشمن کے خلاف ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چونڈہ کا محاذ آج بھی دُشمن کو یاد ہے جہاں جنگِ عظیم دوئم کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی لڑی گئی۔ چونڈہ کو انڈین ٹینکوں کا قبرستان بھی کہا جاتا ہے جہاں نہ صرف1965ء کی جنگ میں پاکستان نے دُشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ زبردست جانی و مالی نقصان بھی پہنچایا جس کا اعتراف دُنیا نے کیا۔  ہماری ، دفاعی تیاریاں ، امن ، یقینی ، آرمی چیف بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے 1948ء میں تھرڈ آرمرڈ بریگیڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا کیولری ہر قوم کی ایک ایلیٹ فورس جانی جاتی ہے، اگرچہ آپ کی سواری گھوڑوں سے ٹینکوں کی شکل اختیار کر چکی ہے لیکن آپ کا حوصلہ،  آپ کا اعتماد  اور  آپ کی بہادری  جوکہ ایک سوار کی بنیادی پہچان ہے۔ آپ کے لیے راہنما اُصول رہنے چاہیے۔  ہماری ، دفاعی تیاریاں ، امن ، یقینی ، آرمی چیف الخالد ون ٹینک ڈیجیٹل ڈرائیور پینل، تھرمل امیجنگ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس دن اور رات میں لڑنے کی صلاحیت رکھنے کے علاوہ نیوکلئیر،  بائیولوجیکل اور کیمیکل حملے کے خلاف اپنا مؤثر دفاع،  کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔