Friday, May 3, 2024

ہماری حکومت نے کورونا کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی، وزیراعلیٰ بزدار

ہماری حکومت نے کورونا کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی، وزیراعلیٰ بزدار
May 16, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے کورونا وباء کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ سردارعثمان بزدارنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ طورپر کئے گئے ہیں، کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خطرات بدستورموجود ہیں سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ  ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کے تحفظ کے لئے اٹھ رہا ہے، آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے چیلنجز سے نمٹیں گے۔