Monday, May 6, 2024

ہماری جنگ قانون کی بالادستی اور سسٹم کو ٹھیک کرنیکی ہے، وزیراعظم عمران خان

ہماری جنگ قانون کی بالادستی اور سسٹم کو ٹھیک کرنیکی ہے، وزیراعظم عمران خان
September 6, 2021 ویب ڈیسک

نتھیا گلی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ، ہماری جنگ قانون کی بالادستی اور سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ہے۔

نتھیا گلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔ جن ممالک میں وسائل ہیں لیکن قانون کی بالادستی نہیں وہاں غربت کی انتہا ہے۔

اُنہوں نے کہا، حکومت کا کام عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔ دراصل حکومت حکومت کے لیے ہی کام کر رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، 90 لاکھ اوورسیزپاکستانیوں کی آمدن 20 کروڑ لوگوں کی آمدنی کے برابر ہے۔ غیرممالک میں مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ دولت میں اضافہ ہوگا تو قرضے واپس کرسکیں گے۔

عمران خان نے کہا، سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ایکسپورٹ بڑھے گی تو لوگوں کی دولت میں اضافہ ہوگا۔ پہلی حکومتوں نے ایکسپورٹ بڑھانے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ہماری انڈسٹری چل رہی ہے، گاڑیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا، دہشتگردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ کےپی میں نقصان ہوا۔ کے پی میں غربت میں کمی آئی ہے، سیاحت کو فروغ دیا۔ گلیات میں زمین کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں۔ سیاحت کو فروغ دے کر تیزی سے دولت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ سیاحت کو فروغ دے کر پاکستان اپنا قرضہ اتار سکتا ہے۔