Sunday, September 8, 2024

ہماری جماعت 2018ءمیں ملک کی تیسری بڑی پارٹی ہو گی : انیس قائم خانی

ہماری جماعت 2018ءمیں ملک کی تیسری بڑی پارٹی ہو گی : انیس قائم خانی
March 12, 2016
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت 2018ءکی تیسری بڑی جماعت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو جلد باقاعدہ رجسٹرڈ کروا لیںگے اور ان کی جماعت دو ہزار اٹھارہ کی تیسری بڑی جماعت ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ کل بڑی تعداد میں لوگ ملاقات کیلئے آئیں گے جن لوگوں نے رابطہ کیا ہے ان کے ساتھ کل باقاعدہ اجلاس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے پر یقین نہیں رکھتے۔