Thursday, March 28, 2024

ہماری جدوجہد آئین کی حکمرانی کیلئے ہے ، مولانا فضل الرحمٰن

ہماری جدوجہد آئین کی حکمرانی کیلئے ہے ، مولانا فضل الرحمٰن
October 21, 2020
لاہور (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہماری جدوجہد آئین کی حکمرانی کیلئے ہے۔ اداروں اور شخصیات کو نشانہ نہیں بنانا چاہتے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا دل نہیں چاہتا کہ اداروں اور شخصیات کو نشانہ بنائیں۔ ادارے اور انتظامیہ بھی اپنا کام کریں ۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی واقعے کی انکوائری کی ضرورت نہیں۔ آئی جی سندھ اور پولیس کے ساتھ ناروا سلوک پر کارروائی ہونی چاہیے۔ جدوجہد آئینی حکمرانی کے لیے ہو رہی ہے۔ استعفوں کا آپشن موجود ہے۔ صوبوں کو زیادہ اختیارات ملنے چاہئیں۔ لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے وفاق کو صوبوں سےٹکرا رہے ہیں۔ جس ملک میں آئی جی کو اغوا کر لیا جائے وہاں عوام کا کیا بنے گا۔ معاملے پر وزیراعظم سمیت کوئی وزیر نہیں بولا۔ آئی جی سندھ اور پولیس کےساتھ ناروا سلوک پر کارروائی ہونی چاہئے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا اتنا بڑا واقعہ ہو جانے کے بعد وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا ذمہ دارانہ بیان نہ آنا  بدنصیبی ہے۔ پی ڈی ایم قیادت کی موجودگی میں واقعہ ہونا معمولی بات نہیں۔ آرمی چیف نے احسن طریقے سے معاملے کو نمٹانے کی کوشش کی۔