Thursday, March 28, 2024

ہماری بات چیت کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ترجمان دفترخارجہ

ہماری بات چیت کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ترجمان دفترخارجہ
March 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہماری امن پالیسی کو دنیا نے سراہا ہے ، بات چیت کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کا اغاز پیام امن سے ہوا۔ ڈاکٹر محمد فیصل کہتے ہیں امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی۔ ترجمان کہتے ہیں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر سے متعلق فیصلہ قومی مفاد میں ہو گا۔ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری ہے۔ بھارت سے موصول شدہ ڈوزیئر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان نے پلوامہ واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت میں اضافے ، مزید 10 ہزار بھارتی فورسز بھیجنے پراظہار تشویش کیا۔ بھارت کی اسلامی تعاون تنظیم میںکسی پیرائے میں بھی شمولیت کی مخالفت کر دی۔ ترجمان کہتے ہیں پاکستان مسئلہ کشمیر ، سیاچن ، دہشتگردی اور سارک پر گفتگو کیلئے تیار ہے۔ کرتارپور راہداری پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد بھارت جائے گا۔ ترجمان نے بھارت سے پاکستانی قیدی شاکراللہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی فراہمی، ملوث عناصر کو سزا دینے کا مطالبہ بھی کر دیا اور شاکر اللہ کا معاملہ ہر عالمی فورم پر اٹھانے کا اعلان کیا۔