Friday, May 10, 2024

ہمارا میڈیا جھوٹا، کشمیر سلگ رہا ہے ، بھارتی صحافی

ہمارا میڈیا جھوٹا، کشمیر سلگ رہا ہے ، بھارتی صحافی
September 3, 2019
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا کی رپورٹیں بھارتی صحافی بھی مسترد کرنے لگے ، بھارتی صحافی  روہت اپادھیائے نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کہا کہ ہمارا میڈیا جھوٹا ہے ، کشمیر سلگ رہا ہے ،  بھارتی میڈیا پر دکھائی جانیوالی کشمیر کی تصویر حقائق کے برعکس ہیں ۔ بھارتی صحافی  روہت اپادھیائے نے  کہا کہ میں نے خود کشمیر کا دورہ کیا ، ہمارا  میڈیا کشمیر سے متعلق 90 فیصد جھوٹ  بول  اور دکھا رہا ہے  ،  سرینگر کے در و دیوار پر گو انڈیا گو بیک، ہم آزادی چاہتے ہیں، بھارت شرم کرو کے نعرے لکھے ہوئے ہیں ۔ [caption id="attachment_238759" align="alignnone" width="500"] ہمارا میڈیا جھوٹا، کشمیر سلگ رہا ہے ،بھارتی صحافی[/caption] روہت کا کہنا تھا کہ   میں نے  پوری وادی میں گھوما لیکن کہیں بھارتی پرچم نظر نہیں آیا، ٹرانسپورٹ بند ہے اور ہر طرف سناٹا طاری ہے ۔ وہاں  کچھ بھی معمول پر نہیں ہے اور نہ ہی جلد ایسا ہونے کا امکان نظر آیا ۔سکول کالج صرف بھارتی میڈیا کی خبروں میں کھلے ہیں، حقیقت میں نہ تو اسکول کھلے ہیں ، نہ اساتذہ ہیں نہ ہی طلبہ موجود ہیں ،لوگ  کوئی میڈیا کے سامنے بھی بولنے کو تیار نہیں۔