Wednesday, May 8, 2024

ہمارا منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا ، بلاول بھٹو

ہمارا منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا ، بلاول بھٹو
November 2, 2020
 غذر (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہمارا منشور کسی کے اشارے پر نہیں بنا۔ بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب میں کہا گلگت بلتستان کےعوام کا مطالبہ ہے انہیں صوبہ چاہیے۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا مطالبہ ہے انہیں روزگار دیا جائے۔ دو دو وزیر پھر رہے ہیں، آج وزیراعظم بھی آگئے۔ وہ کیا سمجھتے ہیں عوام ان کا ظلم بھول جائیں گے؟ عمران خان اور ان کے وزراء کے ہاتھوں کشمیر کا سودا ہوا، اب عمران خان کس منہ سے گلگت بلتستان کی عوام سے ووٹ مانگ رہا ہے۔ بلاول بھٹو بولے اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق ایک قانون تشکیل دیا گیا تو پھر ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ مگر جب تک یہ وزیراعظم ہے نہ معیشیت بہتر ہوسکتی ہے اور نہ ہی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے۔