Monday, April 22, 2024

ہمارا منشور غریب عوام کیلئے ہے، جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے ، بلاول بھٹو زرداری

ہمارا منشور غریب عوام کیلئے ہے، جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے ، بلاول بھٹو زرداری
July 5, 2018
چترال (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں، ہمارا منشور غریب عوام کیلئے ہے، جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پیپلزپارٹی نے چترال میں پاور شوکیا جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میاں نوازشریف اور عمران خان کو نشانے پر رکھا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بلاول بھٹو نے میاں صاحب کی سیاست پر بات کی جبکہ یہ بھی کہ کہا کہ کرپشن کا حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا میاں صاحب تختیاں لگاتے رہے جبکہ اُن کا اپنا تختہ اُلٹ گیا۔ بلاول نے ن لیگ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میرا پہلا اور آپ کا آخری الیکشن ہو گا ۔ نوازشریف نے ہمیشہ دھونس کی سیاست کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میاں نوازشریف کے اس اعلان کو وہ نظریاتی ہو گئے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کپتان کو بھی براہ راست مخاطب کر کے پیغام دیا کہ دو ہزار اٹھارہ ان کا پہلا جبکہ عمران خان کا آخری الیکشن ہو گا بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نیا نیا نیا کی رٹ لگاتے رہے بتائیں تو کے پی میں کیا نیا لائے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف اور عمران خان کوایک ہی سکے کے دو رخ قرار دیا اور کہا کہ عمران خان کی سیاست گالی دینا اور بے عزت کرنا ہے جبکہ میاں صاحب دھوکے کی سیاست کرتے ہیں۔