Sunday, September 8, 2024

ہمارا مقصد اسمبلی کی سیٹیں لینا نہیں تنظیم بنانا ہے: مصطفیٰ کمال

ہمارا مقصد اسمبلی کی سیٹیں لینا نہیں تنظیم بنانا ہے: مصطفیٰ کمال
March 10, 2016
کراچی (92نیوز) سابق ضلع ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا وسیم آفتاب اور افتخار کو اپنے قافلے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فی الحال الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہمارا مقصد ایم پی اے اور ایم این اے کی سیٹیں لینا نہیں بلکہ ہم ایک تنظیم بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو تین ماہ میں الیکشن لڑنا ممکن نہیں ہے۔ اب ہم کارکنوں کا خون چوسنے والوں کو چھوڑیں گے نہیں بلکہ انہیں دوڑا کے رکھیں گے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی چٹکی لیتے ہوئے کہا شہر والوں کو مبارک ہو ہمارے آنے کے بعد کسی کو تو صفائی کا خیال آیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہمارے پاس لوگ آتے جارہے ہیں۔ ابھی محتاط ہو کر کھیل رہے ہیں اور ایک ایک رن بنا رہے ہیں۔ بیس تیس سال کا سفر ایک کارکن سے شروع ہوتا ہے۔ اس کے بعد ایم پی اے اور ایم این اے بنا جاتا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا رابطہ کمیٹی کو سارے فیصلوں کا نہیں پتا ہوتا کیوں کہ لیڈرشپ تو لندن میں ہے۔