Sunday, September 8, 2024

ہمارا دشمن ڈرپوک ہے !!! یہ وہی ہے جسے روز واہگہ بارڈر پر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارتے ہیں: چودھری نثار

ہمارا دشمن ڈرپوک ہے !!! یہ وہی ہے جسے روز واہگہ بارڈر پر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارتے ہیں: چودھری نثار
August 19, 2015
منڈی بہاﺅالدین (92نیوز) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد مذہب کا سہارا لے کر بدامنی پھیلا رہے ہیں۔ اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وہ دشمن بھی ہے جس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر واہگہ بارڈر پر للکارا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاو الدین میں رینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں انہیں بگھی میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن وہی ہے جس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر واہگہ بارڈر پر نعرے لگائے جاتے ہیں، دشمن کھل کر سامنے نہیں آتا۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ایک طرف دوستی کی بات کرتے ہیں دوسری طرف عام شہریوں کے گھروں پر گولہ باری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ڈرپوک ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ سکول پر حملے، خواتین کو مارنا انسانیت سوز ہے جس کی کسی مذہب میں اجازت نہیں۔ دہشت گرد کفار کی مدد سے فساد برپا کرتے ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ رینجرز کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتنا ہے۔ اس میں کامیابی کے سوا واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔