Thursday, May 2, 2024

ہمارا اب کوئی لین دین نہیں رہا !!! تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کو 25لاکھ روپے کا چیک دیدیا

ہمارا اب کوئی لین دین نہیں رہا !!! تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کو 25لاکھ روپے کا چیک دیدیا
July 25, 2015
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کے بقایاجات کی ادائیگی کر دی، ڈی جے بٹ کو پچیس لاکھ روپے کا چیک موصول ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کی خدمات سرانجام دینے والے ڈی جے بٹ کو تحریک انصاف نے بقایا جات کی مد میں 25لاکھ روپے کا چیک دے دیا ہے۔ 92نیوز کی رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جے بٹ گزشتہ دنوں بقایاجات کی وصولی کیلئے میڈیا کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔ ڈی جے بٹ نے اپنی وصولیوں کا بل کروڑوں روپوں میں بنایا تھا۔ اس سلسلے میں ڈی جے بٹ کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات بھی ہوئی۔ ڈی جے بٹ کا موقف سننے کے بعد عمران خان نے بقایاجات کی تحقیقات کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔ مذکورہ کمیٹی نے ڈی جے بٹ کی دی گئی تمام رسیدوں کا غیرجانبدار کمپنی سے آڈٹ کرایا اور پھر ڈی جے بٹ سے رابطہ کر کے بتایا کہ ہمارے ذمہ آپ کے 25لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ڈی جے بٹ یہ آفر قبول کرنے پر فوری رضامند ہو گئے۔ واضح رہے کہ ڈی جے بٹ نے بقایاجات وصول کرنے کی مد میں اپنا بل ساڑھے 6کروڑ روپے بنا رکھا تھا۔