Thursday, April 25, 2024

ہم کشمیریوں کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

ہم کشمیریوں کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں، ذبیح اللہ مجاہد
September 19, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان طالبان نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کردی۔

ڈپٹی وزیر اطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہم کشمیریوں کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں، کشمیریوں کو حقوق ملنے چاہئیں۔ کشمیریوں کے حقوق کا دفاع اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا، امارت اسلامی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، یہ افواہیں دشمن سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں۔ خواتین کی آزادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ، خواتین پر کوئی پابندی نہیں لگائی، وہ بازار میں گھومتی پھرتی ہیں۔ گرلز اسکولز اور ہائی اسکولز کھولنے کے لئے طریقہ کار پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، افغانستان میں جس حد تک ممکن ہے، شمولیتی حکومت بنائیں گے۔

افغان شہریوں کی بیرون ملک روانگی سے متعلق نائنٹی ٹو نیوز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا یہ ہمارا ملک ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ادھر ہی زندگی گزاریں اور مل جل کر رہیں۔