Sunday, May 12, 2024

ہم چاہیں گے خفیہ کیمرے لگانے کی پوری تحقیقات ہو ، شبلی فراز

ہم چاہیں گے خفیہ کیمرے لگانے کی پوری تحقیقات ہو ، شبلی فراز
March 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر فیصل جاوید نے ووٹنگ بوتھ کے اوپر خفیہ کیمروں کے معاملے پر کہا کہ ہم چاہیں گے کہ خفیہ کیمرے لگانے کی پوری تحقیقات ہو۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ  اپوزیشن والے اس قسم  کی حرکتوں کے ماسٹر ہیں ، پوپولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرے  لگانے کا ڈرامہ رچایا گیا، قومی اسمبلی میں اقلیت ہمیں ہوتے ہوئے بھی یہ  الیکشن انہی حربوں سے جیتے ، آج اپوزیشن کا ایک اور ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ملک میں  سیاست کو پیسے کا کاروبار بنایا ہے ، وہ آج  بے نقاب ہو گئے ۔