Saturday, April 20, 2024

ہم چاہتے ہیں حکومت چلے مگر معیشت تباہ ہو رہی ہے ، خورشید شاہ

ہم چاہتے ہیں حکومت چلے مگر معیشت تباہ ہو رہی ہے ، خورشید شاہ
October 17, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت چلے اور اپنے منشور پر عمل کرے مگر معیشت تباہ ہو رہی ہےجس سے  عوام پریشان ہے ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ 55 روپے  فی کلومیٹر آجانا حکومت کی کامیابی ہے  مگر روٹی 10 روپے اور نان 15 روپے کا ہوگیا  اب بھی یہ کہا جائے کہ تبدیلی نہیں آئی ؟۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ، بولے پی ٹی آئی میں 80فیصد پرویز مشرف کے ساتھی ہیں، فروغ نسیم آج بھی ڈکٹیٹر کے وکیل ہیں، کل کے ہمارے ترجمان آج وہاں بیٹھے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کیا 2008 سے 2013 تک تھر نہیں تھا؟، ہمیں ایک دوسرے کی سچائی اور حقیقت کا احترام کرنا چاہئے۔  کیا کسی نے سوچا تھا کہ گیس کی  قیمت 143فیصد بڑھ جائے گی؟۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آج ہم اس طرف گامزن ہیں  جہاں جمہوری روایات کو پامال کیا جا رہا ہے، چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اور حکومت چلے، حکومت نے جو وعدے کئے ہیں، ان کو پورا کرے۔