Sunday, September 8, 2024

'ہم پر تنقید کرنیوالے آج خود گردشی قرضے 500 ارب سے بڑھا چکے'

'ہم پر تنقید کرنیوالے آج خود گردشی قرضے 500 ارب سے بڑھا چکے'
January 21, 2016
اسلام آباد (92نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب بھی لوڈشیڈنگ یا چوری کی بات آتی ہے تو چھوٹے صوبوں کا تذکرہ چھیڑ دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم بجلی چوری کے حامی نہیں ہیں۔ بہتر ہے ایوان کی ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ معلوم پڑے کہ کون کہاں چوری کررہا ہے اور لوڈ شیڈنگ کتنی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو یکساں حقوق حاصل ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ کے معاملے میں ایسا کیا جارہا ہے۔ جو چوری کرے اس کی بجلی کاٹیں انہیں گرفتار کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ہاو¿س کی ایک کمیٹی بنائی جائے جو سندھ اور پنجاب کی بجلی چوری کاموازنہ کرے۔ اب اس کھیل کو ختم ہونا چاہیے‘ یہی اپوزیشن کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2012 ءتک کروڈ آئل کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل تھی اور بجلی کی قیمت 8روپے 11 پیسے فی یونٹ تھی۔ اس وقت بھی بجلی کی قیمتوں کو بڑھنے کی بجائے اسے روکا۔ انہوں نے کہا ہم پر اعتراض کرنے والے آج خود گردشی قرضے 500 ارب سے بڑھا چکے ہیں۔