Friday, April 26, 2024

ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے،چیئرمین ایف بی آر

ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ہے،چیئرمین ایف بی آر
July 8, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ، کوئی ایک نیا ٹیکس بتائیں جو ہم نے لگایا ہے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ  دنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں جو قابل عمل نہ ہو،ایف بی آر میں تبادلے گریڈ ایک سے15 تک ہوئے ہیں، قانون ہے3 سال کے بعد پوسٹنگ کو تبدیل ہونا ہے،نیا ایف بی آر انہی لوگوں سے بنے گا جو موجود ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ چارج لینے کے بعد پہلا حکم دیا تھا کسی کا بینک اکاؤنٹ منجمد نہیں کیا جائیگا،سیلز ٹیکس رجسٹریشن آٹومیٹ کردی ہے،جو بھی ہراساں کرنے میں ملوث ہوگا،اسے ادارے میں نہیں رہنا چاہیے،کوشش ہے ٹیکس ریٹرن کے سیکشن114پر عملدرآمد ہوسکے۔