Thursday, May 9, 2024

ہم نے جنگلات ختم کر کے اپنے ملک کو نقصان پہنچایا ، وزیر اعظم

ہم نے جنگلات ختم کر کے اپنے ملک کو نقصان  پہنچایا ، وزیر اعظم
August 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم نے جنگلات ختم کرکے اپنے ملک کو نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ  ملک کو درخت لگا کر سبز کرنا ہے، شہروں میں بھی کوئی خالی جگہ نہیں چھوڑنی، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ملکوں میں پانچویں نمبر پر ہے، گزشتہ دو سال سے گندم کی پیداوار کم ہوئی ، ملک میں دریاؤں کو بھی صاف کرنا ہے۔

مزید بولے ابھی کورونا ختم نہیں ہوا، قوم سے اپیل ہے فیس ماسک پہننا نہ چھوڑیں ، اگر ہم فیس ماسک نہیں پہنیں گے تو ہم اللہ کی ناشکری کریں گے، محرم آرہے ہیں، اپنی شیعہ کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاط رکھیں،قوم سے اپیل کرتا ہوں جب بھی پبلک میں جائیں تو ماسک ضرور پہنیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایران میں بھی اعلان ہو رہے ہیں کہ یہ محرم پہلے جیسا محرم نہیں ۔ یہ احتیاط کا وقت ہے، اللہ نے ہم پر کرم کیا ہے، ہمیں ماسک پہن کر اللہ کا شکرادا کرنا چاہئے۔